صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن— فرض نمازوں سے پہلے اور ان کے بعد نفلی نمازوں کے ابواب کا مجموعہ
(526) بَابُ الْأَمْرِ أَنْ يَرْكَعَ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي الْبُيُوتِ باب: مغرب کے بعد دو رکعات گھروں میں پڑھنے کے حُکم کا بیان ،
حدیث نمبر: 1201
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْفِطْرِيُّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةَ الْمَغْرِبِ فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ فَلَمَّا صَلَّى قَامَ نَاسٌ يَتَنَفَّلُونَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الصَّلاةِ فِي الْبُيُوتِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب کی نماز قبیلہ بنی عبد اشہل کی مسجد میں ادا کی ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا چکے تو لوگوں نے اُٹھ کر سنّیتں ادا کرنی شروع کر دیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہیں یہ نماز اپنے گھروں میں پڑھنی چاہیے ۔ “