حدیث نمبر: 1200
بِلَفْظِ أَمْرٍ قَدْ يَحْسِبُ بَعْضُ مَنْ لَمْ يَتَبَحَّرِ الْعِلْمَ أَنَّ مُصَلِّيَهَا فِي الْمَسْجِدِ عَاصٍ، إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أَنْ يُصَلِّيَهَا فِي الْبُيُوتِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

ایک ایسے لفظ کے ساتھ جس سے کم علم لوگوں کو یہ گمان ہوسکتا ہے کہ یہ دو رکعات مسجد میں ادا کرنے والا گناہ گار ہے ۔ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں گھروں میں ادا کرنے کا حُکم دیا ہے

حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، قَالَ : أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ فَصَلَّى بِهِمُ الْمَغْرِبَ ، فَلَمَّا سَلَّمَ ، قَالَ : " ارْكَعُوا هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ فِي بُيُوتِكُمْ " . قَالَ : " فَلَقَدْ رَأَيْتُ مَحْمُودًا وَهُوَ إِمَامُ قَوْمِهِ يُصَلِّي بِهِمُ الْمَغْرِبَ ، ثُمَّ يَخْرُجُ فَيَجْلِسُ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ حَتَّى يَقُومَ قُبَيْلَ الْعَتَمَةِ ، فَيَدْخُلَ الْبَيْتَ ، فَيُصَلِّيهُمَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا محمود بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی عبداشہل ( کے قبیلے ) میں تشریف لائے تو اُنہیں نماز مغرب پڑھائی ، پھر جب سلام پھیرا تو فرمایا : ” یہ دو رکعات اپنے گھروں میں پڑھو ۔ “ ( قتادہ ) کہتے ہیں کہ بیشک میں نے سیدنا محمود رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، جبکہ وہ اپنی قوم کے امام تھے ، آپ اُنہیں مغرب کی نماز پڑھاتے تھے ۔ پھر آپ باہر تشریف لاتے اور مسجد کے صحن میں بیٹھ جاتے ، حتیٰ کہ عشاء سے تھوڑی دیر پہلے اُٹھ کر گھر چلے جاتے اور یہ دو رکعات ادا کرتے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن / حدیث: 1200
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده حسن