حدیث نمبر: 1189
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجُنَيْدُ الْبَغْدَادِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمُسَيَّبِ وَهُوَ ابْنُ رَافِعٍ ، عَنْ عَنْبَسَةَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ، أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ ، وَاثْنَتَيْنِ بَعْدَهَا ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْعَصْرِ ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا بیان کر تی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس شخص نے بارہ رکعات ( نفل نماز ) ادا کیں ، اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنّت میں گھر بنا دیتا ہے ، چار رکعات ظہر سے پہلے ، اور دو رکعات ظہر کے بعد ، دو رکعات عصر سے پہلے ، اور دو رکعات مغرب کے بعد ، اور دو رکعات فجر سے پہلے ہیں ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع قبل الصلوات المكتوبات وبعدهن / حدیث: 1189
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح