حدیث نمبر: 1173
فَحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، قَالَ : " مَنْ حَدَّثَ نَفْسَهُ بِسَاعَةٍ مِنَ اللَّيْلِ يُصَلِّيهَا فَغَلَبَتْهُ عَيْنُهُ فَنَامَ ، كَانَ نَوْمُهُ صَدَقَةً عَلَيْهِ ، وَكُتِبَ لَهُ مِثْلُ مَا أَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ " . وَهَذَا التَّخْلِيطُ مِنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ ، قَالَ مَرَّةً : عَنْ زِرٍّ ، وَقَالَ مَرَّةً : عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، كَانَ يَشُكُّ فِي الْخَبَرِ ، أَهُوَ عَنْ زِرٍّ أَوْ عَنْ سُوَيْدٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

جناب زر بن حُبیش سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا ، جس شخص نے اپنے دل میں ارادہ کیا کہ وہ رات کی کسی گھڑی میں نماز ادا کرے گا پھر اس پر نیند غالب آگئی تو اُس کی نیند اُس پر صدقہ ہوگی اور اُس کے لئے اُس کے ارادے اور نیت کے مطابق نماز کا اجر لکھ دیا جائے گا ۔ جناب عبدہ بن ابی لبابہ نے اس حدیث کی سند خلط ملط کر دی ہے ۔ ایک بار روایت کی تو کہا کہ میں یہ روایت سوید بن غفلہ سے بیان کرتا ہوں ( دیکھیے روایت نمبر 1172 ) اور دوسری مرتبہ اسے زر بن حُبیش کی روایت قرار دیا ( جیسا کہ روایت نمبر 1173 ) میں ہے ۔ جناب عبدہ کو شک تھا کہ یہ روایت زر کی ہے یا سوید کی ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة التطوع بالليل / حدیث: 1173
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: رجاله ثقات