صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب صلاة التطوع بالليل— رات کی نفلی نماز ( تہجّد ) کے ابواب کا مجموعہ
(495) بَابُ اسْتِحْبَابِ الدُّعَاءِ فِي نِصْفِ اللَّيْلِ الْآخِرِ رَجَاءَ الْإِجَابَةِ باب: قبولیت کی امید کے ساتھ رات کے آخری نصف حصّے میں دعا مانگنا مستحب ہے
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَغَرِّ ، قَالَ : أَشْهَدُ عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ يُمْهِلُ حَتَّى يَذْهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ فَيَنْزِلُ ، فَيَقُولُ : هَلْ مِنْ سَائِلٍ ؟ هَلْ مِنْ تَائِبٍ ؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ مِنْ ذَنْبٍ ؟ " ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ مہلت دیتے ہیں ، حتیٰ کہ رات کا ایک تہائی حصّہ گزر جاتا ہے ۔ پھر وہ ( آسمان دنیا پر ) نازل ہوتا ہے اور فرماتا ہے : ” کیا کوئی سوال کرنے والا ہے ؟ کوئی توبہ کرنے والا ہے ؟ کیا کوئی گناہوں سے بخشش مانگنے والا ہے ؟ “ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو کیا یہ ( رحمت و برکات کا ) سلسلہ طلوع فجر تک جاری رہتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں “ ۔