حدیث نمبر: 1065
نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ ، نَا الْعَلاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا ثُوِّبَ لِلصَّلاةِ فَلا تَأْتُوهَا وَأَنْتُمْ تَسْعَوْنَ ، وَأْتُوهَا وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا ، وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا ؛ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا كَانَ يَعْمَدُ إِلَى الصَّلاةِ ، فَهُوَ فِي صَلاةٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جب نماز کے لئے اقامت کہہ دی جائے تو تم نماز کے لئے دوڑتے ہوئے مت آؤ ، بلکہ سکون و اطمینان کے ساتھ نماز کے لئے آؤ ، جو نماز تمہیں مل جائے وہ پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے اسے مکمّل کرلو ، کیونکہ تم میں سے کوئی شخص جب نماز کا ارادہ کرتا ہے تو وہ نماز کی حالت میں ہوجاتا ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب السهو فى الصلاة / حدیث: 1065
تخریج حدیث صحيح مسلم