صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب السهو فى الصلاة— نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
(437) بَابُ ذِكْرِ الْمُصَلِّي يُصَلِّي خَمْسَ رَكَعَاتٍ سَاهِيًا باب: اس نمازی کا بیان جو بھول کر پانچ رکعت پڑھ لیتا ہے
حدیث نمبر: 1057
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، وَمُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ : أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى خَمْسًا ، فَقِيلَ لَهُ : أَزِيدَ فِي الصَّلاةِ ؟ فَقَالَ : لا ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ رکعات پڑھا دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( حقیقت حال معلوم ہونے پر ) دو سجدے کئے ۔