حدیث نمبر: 1039
وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَيْبَرَ ، وَقَدِ اسْتَخْلَفَ عَلَى الْمَدِينَةِ سِبَاعَ بْنَ عُرْفُطَةَ الْغِفَارِيَّ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

جناب عراک بن مالک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے رواہت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں اس وقت مدینہ آیا جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں تھے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منوّرہ میں سیدنا سباع بن عرفطہ رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین بنایا تھا ۔ ( مصنف کہتے ہیں ) میں نے یہ روایت اس کے علاوہ مقام پر بھی بیان کی ۔ جبکہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی خیبر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضری کے متعلق کتاب الجہاد میں ، میں نے روایت بیان کی ہے ۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب السهو فى الصلاة / حدیث: 1039
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده صحيح