صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب السهو فى الصلاة— نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
(431) بَابُ الْأَمْرِ بِسَجْدَتَيِ السَّهْوِ إِذَا نَسِيَ الْمُصَلِّي شَيْئًا مِنْ صَلَاتِهِ باب: سہو کے دو سجدوں کا بیان جب نمازی اپنی نماز سے کچھ بھول جائے
نَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسَافِعٍ ، أَنَّ مُصْعَبَ بْنَ شَيْبَةَ أَخْبَرَهُ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ نَسِيَ شَيْئًا مِنْ صَلاتِهِ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ " . هَكَذَا قَالَ أَبُو مُوسَى : عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : وَهَذَا الشَّيْخُ يَخْتَلِفُ أَصْحَابُ ابْنِ جُرَيْجٍ فِي اسْمِهِ . قَالَ حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ : عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَهَذَا الصَّحِيحُ حَسَبُ عِلْمِيسیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اپنی نماز سے کوئی چیز بھول جائے تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے ۔ “ جناب ابوموسیٰ نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے شاگرد کا نام عقبہ بن محمد بن حارث ہی بیان کیا ہے ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس شیخ ( عقبہ بن محمد ) کے نام میں ابن جریج کے اصحاب کا اختلاف ہے ۔ حجاج بن محمد اور عبدالرزاق نے ( اس کا نام ) عقبہ بن محمد بیان کیا ہے ۔ میرے علم کے مطابق یہی صحیح ہے ۔ کے نام میں ابن جریج کے اصحاب کا اختلاف ہے ۔ حجاج بن محمد اور عبدالرزاق نے ( اس کا نام ) عقبہ بن محمد بیان کیا ہے ۔ میرے علم کے مطابق یہی صحیح ہے ۔