صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب السهو فى الصلاة— نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
(430) بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ الْمُصَلِّيَ إِذَا قَامَ مِنَ الثِّنْتَيْنِ فَاسْتَوَى قَائِمًا، باب: اس بات کا بیان کہ نمازی جب دو رکعتوں کے بعد سیدھا کھڑا ہو جائے ،
ثُمَّ ذُكِّرَ بِتَسْبِيحٍ أَنَّهُ نَاسٍ لِلْجُلُوسِ، أَنَّ عَلَيْهِ الْمُضِيَّ فِي صَلَاتِهِ، تَرْكَ الرُّكُوعِ إِلَى الْجُلُوسِ، وَعَلَيْهِ سَجْدَتَا السَّهْوِ قَبْلَ السَّلَامِپھر اسے ” سُبْحَانَ اللَٰه “ کہہ کر متنبہ کیا جائے کہ وہ تشہد کے لیے بیٹھنا بھول گیا ہے تو اسے اپنی نماز جاری رکھنی چاہیے اور دوبارہ ( اٹھنے کے بعد ) نہ بیٹھنے ، اور سلام پھیرنے سے پہلے اسے دو سجدے کرنے چاہئیں ۔
نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، قَالَ : " صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . وَقَالَ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ فِي حَدِيثِهِ : فَسَبَّحْنَا بِهِ ، فَلَمَّا اعْتَدَلَ مَضَى وَلَمْ يَرْجِعْ قَالَ الْفَضْلُ : فَسَبَّحُوا بِهِ ، فَمَضَى وَلَمْ يَرْجِعْ "سیدنا ابن بُحینہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی ، پھر باقی حدیث بیان کی ۔ یحییٰ بن حکیم نے اپنی روایت میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں ، تو ہم نے ” سُبْحَانَ اللَٰه “ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد دہانی کرائی ، مگر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے کھڑے ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جاری رکھی اور واپس نہ ہوئے ( بیٹھے نہیں ) ۔ جناب فضل کی روایت میں ہے ، تو اُنہوں نے ” سُبْحَانَ اللَٰه “ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو متوجہ کیا مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز جاری رکھی اور ( بیٹھنے کے لئے ) واپس نہ لوٹے ۔ “