صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب السهو فى الصلاة— نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
(429) بَابُ ذِكْرِ الْقِيَامِ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْجُلُوسِ سَاهِيًا، باب: نمازی کا دو رکعتوں کے بعد بیٹھنے سے قبل بھول کر قیام کرنے کا بیان ،
حدیث نمبر: 1029
وَالْمُضِيِّ فِي الصَّلَاةِ إِذَا اسْتَوَى الْمُصَلِّي قَائِمًا، وَإِيجَابِ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ عَلَى فَاعِلِهِمحمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اور جب نمازی سیدھا کھڑا ہوجائے تو وہ نماز جاری رکھے ، ایسے شخص پر سہو کے دو سجدے کرنے واجب ہیں ۔
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : حَفِظْتُهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي الأَعْرَجُ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، ح وَحَدَّثَنَا الْمَخْزُومِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : سَمِعْتُهُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ ، وَهَذَا حَدِيثُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدِيثُ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : " صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً نَظُنُّ أَنَّهَا الْعَصْرَ ، فَلَمَّا كَانَ فِي الثَّانِيَةِ قَامَ وَلَمْ يَجْلِسْ ، فَلَمَّا كَانَ قَبْلَ التَّسْلِيمِ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ ، وَهُوَ جَالِسٌ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن بُحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی ، ہمارا خیال ہے کہ وہ عصر کی نماز تھی ، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے اور ( تشہد کے لئے ) نہ بیٹھے ( اور کھڑے ہو گئے ) پھر جب سلام پھیرنے سے قبل ( تشہد بیٹھے ہوئے تھے ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھے بیٹھے سہو کے دوسجدے کیے ۔