صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب السهو فى الصلاة— نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ
(424) بَابُ ذِكْرِ الْمُصَلِّي يَشُكُّ فِي صَلَاتِهِ باب: اس نمازی کا بیان جسے اپنی نماز میں شک ہوجاتا ہے
حدیث نمبر: 1021
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب وہ ( نمازی ) بھول جائے اور اسے معلوم نہ ہو کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے تو وہ دو سجدے کرلے جبکہ وہ ( تشہد میں ) بیٹھا ہوا ہو ـ “