صحيح ابن خزيمه
جماع أبواب الصلاة على البسط— بچھونوں ( قالین ، چٹائی وغیرہ ) پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
(418) بَابُ الصَّلَاةِ فِي النَّعْلَيْنِ باب: جوتے پہن کر نماز پڑھنے کا بیان ،
حدیث نمبر: 1011
نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ ، وَقَالَ : " يَا عَائِشَةُ ارْفَعِي عَنَّا حَصِيرَكِ هَذَا ، فَقَدْ خَشِيتُ أَنْ يَكُونَ يَفْتِنُ النَّاسَ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چھوٹی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے عائشہ ، اپنی یہ چٹائی ہم سے دور کردو ، مجھے تو خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ کہیں یہ لوگوں کو فتنے میں نہ ڈال دے ۔ “