صحيح ابن خزيمه
— بیماری اور عذر کے وقت فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ
(412) بَابُ أَمْرِ الصِّبْيَانِ بِالصَّلَاةِ وَضَرْبِهِمْ عَلَى تَرْكِهَا قَبْلَ الْبُلُوغِ كَيْ يَعْتَادُوا بِهَا باب: بچوں کے بالغ ہونے سے پہلے اُنہیں نماز کا عادی بنانے کے لئے ، نماز کا حُکم دینے اور نہ پڑھنے پر اُنہیں مارنے کا بیان
حدیث نمبر: 1002
نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ ، وَهَذَا حَدِيثُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلِّمُوا الصَّبِيَّ الصَّلاةَ ابْنَ سَبْعِ سِنِينَ ، وَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا ابْنَ عَشْرٍ " محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عبدالملک بن الربیع اپنے والد گرامی اور وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بچے کو سات سال کی عمر میں نماز سکھاؤ ، اور دس سال کی عمر میں ( نماز نہ پڑھنے پر ) اس کی پٹائی کرو ۔ “