کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: مختلف نیکیاں اور جامع آداب
حدیث نمبر: 276
إِذَا كَانَ جُنْحُ اللَّيْلِ - أَوْ أَمْسَيْتُم – فَـكُفُّوا صِبْيانَـكُم، فَإِنَّ الشَّيَاطِينَ تَنْتَشِرُ حِينَئِذٍ، فَإِذَا ذَهَبَ سَاعَةٌ مِنَ اللَّيلِ فَخَلُّوهُمْ، وَأَغْلِقُوا الأَبْوَابَ وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ؛ فَإِنَّ الشَّيطَانَ لاَ يَفْتَحُ بَاباً مُغلَقاً، وَأَوْكُوا قِرَبَكُمْ، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ، وَخَمِّرُوا آنِيَتَكُم، وَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ، وَلَوْ أَنْ تَعْرُضُوا عَلَيْهَا شَيْئاً، وَأَطْفِئُوا مَصَابِيحَكُمْ
حافظ زبیر علی زئی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب اندھیرا چھانے لگے ، یا فرمایا : جب شام ڈھل جائے تو اپنے بچوں کو (گھروں سے باہر نکلنے سے) روک لو کیونکہ اس وقت شیاطین پھیل جاتے ہیں اور جب کچھ وقت گزر جائے تو انہیں چھوڑ دو اور اللہ کا نام لے کر دروازے بند کر دو ، کیونکہ شیطان بند دروازے نہیں کھولتا ، اللہ کا نام لے کر اپنے مشکیزے کا منہ بند کر دو اور اپنے برتن کو کسی بھی چیز کے ساتھ اللہ کا نام لے کر ڈھانپ دو اور اپنے چراغ بجھا دو ۔ “ [بخاري مع الفتح : 10/ 88]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 276