کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: استغفار اور توبہ کا بیان
حدیث نمبر: 258
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: "وَاللَّهِ إِنِّي لأَسْتَغفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةٍ"
حافظ زبیر علی زئی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ کی قسم! بے شک میں اللہ تعالیٰ سے ایک دن میں ستر (70) مرتبہ سے زیادہ معافی مانگتا ہوں اور اس سے توبہ کرتا ہوں ۔ “ [صحيح بخاري : 6307]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 258
حدیث نمبر: 259
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: (يَا أَيُّهَا النَّاسُ تُوبُوا إِلَى اللَّهِ فَإِنِّي أَتُوبُ فِي الْيَوْمِ إِلَيْهِ مِائَةَ مَرَّةٍ)
حافظ زبیر علی زئی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگو! اللہ کی طرف توبہ کرو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ سے ایک دن میں سو (100) مرتبہ توبہ کرتا ہوں ۔ “ [صحيح مسلم : 2702]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 259
حدیث نمبر: 260
أَسْتَغْفِرُ اللَٰهَ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
حافظ زبیر علی زئی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے کہا : ”میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں جس کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے ، قائم رکھنے والا ہے اور میں اسی کی طرف توبہ کرتا ہوں ۔ تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دیں گے چاہے وہ میدان جہاد سے بھاگا ہو ۔ “ [حسن ، سنن ابي داؤد : 1517 ، سنن ترمذي : 3577 ، المستدرك للحاكم : 511/1ح1884]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 260
حدیث نمبر: 261
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الرَّبُّ مِنَ الْعَبْدِ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ الآخِرِ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ مِمَّنْ يَذْكُرُ اللَّهَ فِي تِلْكَ السَّاعَةِ فَكُنْ
حافظ زبیر علی زئی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ بندے کے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری پہر میں ہوتا ہے ، اگر ان لوگوں میں شامل ہونے کی استطاعت رکھو جو اس وقت اللہ کو یاد کرتے ہیں تو ان میں شامل ہو جاؤ ۔ “ [اسناده صحيح ، سنن ترمذي : 3579 ، وقال : “ حسن غريب]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 261
حدیث نمبر: 262
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: أَقْرَبُ مَا يَكُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَبِّهِ وَهُوَ سَاجِدٌ فَأَكثِرُوا الدُّعَاءَ
حافظ زبیر علی زئی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بندہ سجدے کی حالت میں اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے ، اس لئے تم سجدہ میں بہت زیادہ دعا کرو ۔ “ [صحيح مسلم : 482]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 262
حدیث نمبر: 263
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: إِنَّهُ لَيُغَانُ عَلَى قَلْبِي وَإِنِّي لأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ
حافظ زبیر علی زئی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میرے دل پر کبھی سستی کا پردہ آ جاتا ہے ، میں اللہ تعالیٰ سے ایک دن میں سو مرتبہ بخشش طلب کرتا ہوں ۔ “ [صحيح مسلم : 2702]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 263