حدیث نمبر: 253
ضَعْ يَدَكَ عَلَى الَّذِي تَألَّمَ مِنْ جَسَدِكَ وَقُلْ:
"بِسْمِ اللَّهِ" ثَلاَثاً،
وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ:
"أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ"
حافظ زبیر علی زئی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی شخص جسم کے کسی حصے میں تکلیف محسوس کرے تو اپنا ہاتھ درد والے حصے پر رکھے اور کہے : «بِسْمِ الله» تین مرتبہ ، پھر سات مرتبہ یہ دعا پڑھے“ «أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ» ”میں اللہ اور اس کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں ، اس تکلیف کے شر سے جسے میں محسوس کر رہا ہوں اور جس سے میں ڈر رہا ہوں ۔ “ [صحيح مسلم : 2202]