کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: ​جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی تعریف کرے تو کیا کہے ؟ ​
حدیث نمبر: 242
قال صلى الله عليه وسلم: "إِذَا كَانَ أَحَدُكُم مَادِحاً صَاحِبَهُ لاَ مَحَالَةَ فَلْيَقُلْ: أَحْسِبُ فُلاَناً وَاللَّهُ حَسِيبُهُ، وَلاَ أُزَكِّي عَلَى اللَّهِ أَحَداً، أَحْسِبُهُ – إِنْ كَانَ يَعْلَمُ ذَاكَ – كَذَا وَكَذَا"
حافظ زبیر علی زئی
جب تم میں سے کوئی شخص کسی دوسرے کی تعریف کرنا ہی چاہتا ہو تو وہ یوں کہے : ”میں فلاں کے متعلق گمان کرتا ہوں (کہ وہ اچھا ہے) اور اللہ تعالیٰ اس کا حساب لینے والا ہے میں کسی کو اللہ کے ہاں پاک قرار نہیں دیتا میں فلاں کو ایسا ایسا گمان کرتا ہوں بشرطیکہ وہ اسے اچھی طرح جانتا ہو ۔ “ [صحيح مسلم : 3000]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 242