حدیث نمبر: 230
قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: (مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلاَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْراً)
حافظ زبیر علی زئی
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا ۔ “ [صحيح مسلم : 408]
حدیث نمبر: 231
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: (لاَ تَجْعَلُوا قَبْرِي عِيداً وَصَلُّوا عَلَيَّ؛ فَإِنَّ صَلاَتَكُم تَبْلُغُنِي حَيْثُ كُنْتُمْ)
حافظ زبیر علی زئی
”میری قبر کو میلہ گاہ نہ بنانا اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ ، مجھ پر درود پڑھنا ، تم جہاں بھی ہو گے تمہارا درود مجھ تک پہنچ جائے گا ۔ “ [اسناده حسن ، سنن ابي داؤد : 2042 ، مسند احمد : 367/2]
حدیث نمبر: 232
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: (الْبَخِيلُ مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ)
حافظ زبیر علی زئی
”وہ آدمی بخیل ہے جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے ۔ “ [اسناده حسن ، سنن ترمذي : 3546]
حدیث نمبر: 233
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم:(إِنَّ لِلَّهِ مَلاَئِكَةً سَيَّاحِينَ فِي الْأَرْضِ يُبَلِّغُونِي مِنْ أُمَّتِي السَّلاَمَ)
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو زمین میں چلتے پھرتے رہتے ہیں ، وہ میری امت کا سلام مجھے پہنچا دیتے ہیں ۔ “ [حسن ، سنن نسائي : 1281 ، المستدرك للحاكم : 421/2ح3576]
حدیث نمبر: 234
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: (مَا مِنْ أَحَدٍ يُسَلِّمُ عَلَيَّ إِلاَّ رَدَّ اللَّهُ عَلَيَّ رُوحِيَ حَتَّى أَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ)
حافظ زبیر علی زئی
”جب بھی کوئی شخص مجھے سلام کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھ میں لوٹاتا ہے یہاں تک کہ میں اس کے سلام کا جواب دوں ۔ “ [اسناده حسن ، سنن ابي داؤد : 2041 ، مسند احمد : 527/2]