حدیث نمبر: 191
إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَاماً فَلْيَقُلْ
بِسْمِ اللَّهِ،
فَإِنْ نَسِيَ فِي أَوَّلِهِ فَلْيَقُلْ
بسمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ
حافظ زبیر علی زئی
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی کھانا کھانے کا ارادہ کرے تو کہے ۔ «بسم الله» ”اللہ کے نام کے ساتھ ۔ “ اگر اسے شروع میں یاد نہ رہے تو پھر یہ کہے ۔ «بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» ”اللہ کے نام کے ساتھ اس کے شروع اور اس کے آخر میں ۔ “ [اسناده صحيح ، سنن ابي داؤد : 3867 ، سنن ترمذي : 1858 ، و اللفظ له ، سنن ابن ماجه : 3264]
حدیث نمبر: 192
مَنْ أَطْعَمَهُ اللَّهُ الطَّعَامَ فَلْيَقُلْ:
"اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ
وَأَطْعِمْنَا خَيْراً مِنْهُ"،
وَمَنْ سَقَاهُ اللَّهُ لَبَناً فَلْيَقُلْ
"اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ
وَزِدْنَا مِنْهُ"
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس شخص کو اللہ تعالی کھانا کھلائے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ کہے : «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ ، وَأَطْعِمْنَا خَيْرًا مِنْهُ» ”اے اللہ! ہمارے لئے اس کھانے میں برکت دے اور ہمیں اس سے بہتر کھانا کھلا ۔ “ «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ ، وَزِدْنَا مِنْهُ» اے اللہ! ہمارے لئے اس میں برکت ڈال اور ہمیں اس سے زیادہ عطا کر ۔“ [اسناده ضعيف ، سنن ابي داؤد : 3730 ، سنن ترمذي : 3455]