کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: ہوا چلتے وقت کی دعائیں
حدیث نمبر: 179
اللَٰهُمَّ إِنِّي اَسْئَلُكَ خَيْرَهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔ “
اصل روایت ان الفاظ کے بغیر ہے اور یہ الفاظ مصنف کی طرف سے اس حدیث کا مفہوم ہیں ۔ [اسناده صحيح ، سنن ابي داؤد : 5097 ، 5099 ، سنن ابن ماجه : 3727 ، 3882 ، المستدرك للحاكم : 4/ 285 ح7769]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 179
حدیث نمبر: 180
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا، وَخَيْرَ مَا فِيهَا، وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی ، جو اس میں ہے اس کی بھلائی اور جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ، اور میں تجھ سے اس کے شر ، جو اس میں ہے اس کے شر اور جس کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔ “ [صحيح مسلم : 899]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 180