کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: ​میت کو دفن کرنے کے بعد کی دعا
حدیث نمبر: 177
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَهُ اَللّٰهُمَّ ثَبِّتْهُ
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ ! اسے بخش دے ، اے اللہ اسے ثابت قدم رکھ ۔ “
یہ الفاظ ثابت نہیں ہیں ، بلکہ یہ مصنف کے الفاظ ہیں ، لیکن حدیث سے ان کا مفہوم ثابت ہے ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی کو دفن کرنے سے فارغ ہوتے تو اس کی قبر کے پاس کھڑے ہو جاتے اور فرماتے : ”اپنے بھائی کے لئے بخشش طلب کرو ، اور اس کی ثابت قدمی کا سوال کرو کیونکہ اس وقت اس سے پوچھا جا رہا ہے ۔ “ [اسناده حسن ، سنن ابي داؤد : 3221 ، المستدرك للحاكم : 1 /371ح1372 ، السنن الكبري للبيهقي : 4 /56]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 177