کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: زندگی سے مایوس مریض کے لئے دعا
حدیث نمبر: 163
اللَٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَأَلْحِقْنِي بِالرَّفِيقِ الأَعْلَى
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما اور مجھے رفیق اعلی سے ملا دے ۔ “ [صحيح بخاري : 5674]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 163
حدیث نمبر: 164
لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ، إِنَّ لِلْمَوْتِ سَكَرَاتٍ
حافظ زبیر علی زئی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وفات کے وقت دونوں ہاتھوں کو پانی میں داخل کرتے ، اپنے چہرے پر پھیرتے اور فرماتے : ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، یقیناً موت کے لئے سختیاں ہیں ۔ “ [صحيح بخاري : 4449]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 164
حدیث نمبر: 165
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَاللَٰهُ أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَٰهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَٰهِ
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ، اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے ، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں ، اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ، گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر ممکن نہیں ۔ “ [اسناده ضعيف ، سنن ترمذي : 3430 ، سنن ابن ماجه : 3794]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 165