کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: بچوں کو کن کلمات کے ساتھ پناہ دی جائے​
حدیث نمبر: 159
أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
حافظ زبیر علی زئی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان کلمات کے ساتھ پناہ دیا کرتے تھے : ”میں تم دونوں کو اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں ۔ “
صحیح بخاری میں یہ دعا الفاظ کے کچھ اختلاف کے ساتھ آئی ہے ۔ «اعيذ كما» کے بجائے «اعوذ» کے الفاظ ہیں ۔ [صحيح بخاري : 3371 ، سنن ترمذي : 2060]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 159