حدیث نمبر: 158
«بَارَكَ اللَّهُ لَك فِي الْمَوْهُوبِ لَك وَشَكَرْت الْوَاهِبَ وَبَلَغَ أَشُدَّهُ وَرُزِقْت بِرَّهُ
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ تعالیٰ تجھے عطا کردہ بچے میں تیرے لئے برکت کرے ، تو دینے والے کا شکر ادا کرے ، یہ بچہ جوانی کی عمر کو پہنچے ، اور تجھے اس کی بھلائی نصیب ہو ۔ “ دوسرا شخص اس کے جواب میں کہے : «بَارَكَ اللَّهُ لَك وَبَارَكَ عَلَيْك أَوْ جَزَاك اللَّهُ خَيْرًا و رَزَقَك اللَّهُ مِثْلَهُ وَاَجَزَلَ ثَوَابَك» ”اللہ تجھے برکت دے تیرے اوپر برکت نازل کرے ، اللہ تجھے بہترین جزا دے ، اللہ تجھے اس جیسا عطا کرے اور تجھے پورا ثواب عطا فرمائے ۔ “ یہ امام نووی کا قول ہے ، حدیث نہیں ہے ۔ [الاذكار للعودي : قبل ح 834 ، باب استحاب التهنه و جواب المهنه]