کتب حدیثمختصر حصن المسلمابوابباب: ناپسندیدہ واقعہ یا بےبسی کی دعا​
حدیث نمبر: 157
قَدَرُ اللهِ وَمَا شَاءَ فَعَلَ
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ نے تقدیر میں لکھ دیا اور جو چاہا کیا ۔ “
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : ”اور طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ کے ہاں پسندیدہ ہے ۔ اور ہر ایک میں بھلائی ہے ، جو چیز تجھے نفع دے اس کی حرص کرو ، اللہ سے مدد مانگتے رہو ، عاجز نہ بنو ، اور اگر تجھے کوئی نقصان دہ معاملہ پہنچے تو یہ مت کہو ، اگر میں اس طرح کرتا تو اس طرح ہو جاتا ، لیکن یہ کہو ، اللہ تعالیٰ نے اسے تقدیر میں لکھ دیا تھا اور جو چاہا کیا ، کیونکہ ”اگر“ شیطان کے عمل کا دروازہ کھولتا ہے ۔ “ [صحيح مسلم : 2664]
حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 157