حدیث نمبر: 154
الاستعاذة بالله منه
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے ۔ “ [المومنون : 97-98 ، اسناده حسن ، سنن ابي داؤد : 775 ، سنن ترمذي : 242]
حدیث نمبر: 155
الْأَذَانُ
حافظ زبیر علی زئی
”اذان“ یعنی اذان کے وقت شیطان بھاگتا ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے یہ استدلال کرنا کہ مصیبت کے وقت اذان دینی چاہیے ، محل نظر بلکہ صحیح نہیں ہے ۔ و اللہ اعلم [صحيح بخاري : 607 ، صحيح مسلم : 389]
حدیث نمبر: 156
الْأَذْكَارُ وَقِرَاءَةُ الْقُرْآنِ
حافظ زبیر علی زئی
مسنون اذکار اور قرآن مجید کی تلاوت :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ کیونکہ شیطان اس گھر سے بھا گتا ہے جس میں سورہ بقرہ کی تلاوت کی جائے ۔ “ [صحيح مسلم : 780]
مندرجہ ذیل امور کے اہتمام سے شیطان بھاگتا ہے :
صبح و شام کے اذکار ، سونے اور جاگنے کی دعائیں ، گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں ، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں ، سوتے وقت آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ، اس کے علاوہ دیگر مسنون اذکار اسی طرح جس شخص نے سو مرتبہ یہ کلمات کہے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ ، لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ “ وہ سارادن شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے ۔ اذان کی آواز سن کر بھی شیطان بھاگ جاتا ہے ۔ [صحيح بخاري : 3293 ، صحيح مسلم : 2291]