حدیث نمبر: 47
سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ
حافظ زبیر علی زئی
”اللہ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔“ [صحيح بخاري:795، 736، صحيح مسلم:390]
حدیث نمبر: 48
رَبَّنَا وَلَكَ الحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ
حافظ زبیر علی زئی
”اے ہمارے پروردگار! تیرے لئے ہی تمام تعریفیں ہیں، بہت زیادہ پاکیزہ، بابرکت۔“ [صحيح بخاري:799]
حدیث نمبر: 49
مِلْءَ السَّمَاوَاتِ وَمِلْءَ الْأَرْضِ، وَمَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَيْءٍ بَعْدُ، أَهْلَ الثَّنَاءِ وَالْمَجْدِ، أَحَقُّ مَا قَالَ الْعَبْدُ، وَكُلُّنَا لَكَ عَبْدٌ: اللّٰهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
حافظ زبیر علی زئی
”آسمان و زمین اور جو ان دونوں کے درمیان ہے بھر جائے، پھر اس کے بعد جس چیز کے بارے میں تو چاہے اس کا بھر جانا حمد و ثنا اور بزرگی والے، سب سے سچی بات جو تیرے بندے نے کہی اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔ اے اللہ ! جو تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روکنا چاہے اسے کوئی عطا کرنے والا نہیں، اور کسی شان والے کی شان تیرے پاس اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔“ [صحيح مسلم:478]