حدیث نمبر: 22
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
حافظ زبیر علی زئی
”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔“ [ صحيح مسلم:234]
حدیث نمبر: 23
اللَٰهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ ! مجھے بہت زیادہ توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے بہت زیادہ پاک رہنے والوں میں سے بنا دے۔“ [ ضعيف، سنن ترمذي:55]
حدیث نمبر: 24
سُبْحَانَكَ اللَٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ
حافظ زبیر علی زئی
”اے اللہ ! تو اپنی تعریف کے ساتھ پاک ہے ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ [ صحيح، السنن الكبري للنسائي:36/9ح2829، عمل اليوم و الليلة للنسائي:81ح82]