حدیث نمبر: 268
وَقَالَ صلى الله عليه وسلم: أَيَعْجِزُ أَحَدُكُم أَنْ يَكْسِبَ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ؟ فَسَأَلَهُ سَائِلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ كَيْفَ يَكْسِبُ أَحَدُنَا أَلْفَ حَسَنَةٍ؟ قَالَ: يُسَبِّحُ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ، فَيُكتَبُ لَهُ أَلْفُ حَسَنَةٍ أَوْ يُحَطُّ عَنْهُ أَلْفُ خَطِيئَةٍ
حافظ زبیر علی زئی

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”کیا تم میں کوئی شخص روزانہ ایک ہزار نیکیاں حاصل کرنے سے عاجز ہے ، ایک آدمی نے کہا : ہم میں سے کوئی شخص ایک ہزار نیکیاں روزانہ کس طرح حاصل کر سکتا ہے ؟ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ» کہے تو اس کے (نامہ اعمال) میں ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ، یا اس کی ایک ہزار خطائیں مٹا دی جاتی ہیں ۔ “ [صحيح مسلم : 2698]

حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 268