حدیث نمبر: 235
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: (لاَ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلاَ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَوَلاَ أَدُلُّكُم عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُم، أَفْشُوا السَّلاَمَ بَيْنَكُمْ)حافظ زبیر علی زئی
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم جنت میں داخل نہیں ہو سکتے یہاں تک کہ تم مؤمن بن جاؤ ، اور تم مؤمن نہیں بن سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرنے لگو ، کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ جب تم وہ کرو تو باہم محبت کرنے لگو آپس میں سلام کو عام کرو ۔ “ [صحيح مسلم : 54]