حدیث نمبر: 174
اللَٰهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا فَرَطًا، وَسَلَفًا، وَأَجْرًا
حافظ زبیر علی زئی

”اے اللہ! اسے ہمارے لئے پیش رو ، میزبان اور اجر بنا دے ۔ “ [ضغيف ، شرح السنه للبغوي 3 /248 ح 249 ، دوسرا نسخه5 /357 تحت حديث1495 ، بدون سند تغليق التغليق لابن حجر 2 /484]
(اس کی سند میں سعید بن ابی عروبہ اور قتادہ دونوں مدلس ہیں اور سند عن سے ہے ۔ )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے موقوف روایت ہے ، اس کے الفاظ : «اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ لَنَا سَلَفًا وَفَرَطًا وَذُخْرًا» ہیں اور اس کی سند حسن لذاتہ ہے ، لہذا یہ دعا پڑھیں ۔ [السنن الكبري للبيهقي 2 /484]

حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 174