حدیث نمبر: 161
أَسْأَلُ اللَٰهَ الْعَظِيمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ أَنْ يَشْفِيَكَحافظ زبیر علی زئی
”میں عظمت والے اللہ اور عرش عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفا دے ۔ “ (سات مرتبہ)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وہ مریض جس کی موت کا وقت نہ آ پہنچا ہو ، اسے ان کلمات کے ساتھ سات مرتبہ دعا دی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے شفا عطا فرما دیتا ہے ۔ “ [صحيح ، سنن ابي داؤد : 3106 ، سنن ترمذي : 2083 ، المستدرك للحاكم : 342/1ح1368 ، موردالظمان : 714 ، وفي المثن نظر]