مختصر حصن المسلم
ابواب— ابواب
دعاء طرد الشيطان ووساوسه باب: شیطان اور اس کا وسوسہ دور کرنے والی دعائیں
الْأَذْكَارُ وَقِرَاءَةُ الْقُرْآنِمسنون اذکار اور قرآن مجید کی تلاوت : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ کیونکہ شیطان اس گھر سے بھا گتا ہے جس میں سورہ بقرہ کی تلاوت کی جائے ۔ “ [صحيح مسلم : 780]
مندرجہ ذیل امور کے اہتمام سے شیطان بھاگتا ہے : صبح و شام کے اذکار ، سونے اور جاگنے کی دعائیں ، گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں ، مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعائیں ، سوتے وقت آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ، اس کے علاوہ دیگر مسنون اذکار اسی طرح جس شخص نے سو مرتبہ یہ کلمات کہے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ ، لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ “ وہ سارادن شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے ۔ اذان کی آواز سن کر بھی شیطان بھاگ جاتا ہے ۔ [صحيح بخاري : 3293 ، صحيح مسلم : 2291]