حدیث نمبر: 114
اللَٰهُمَّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ، عِبَادَكَ ثَلَاثَ مِرَارٍ
حافظ زبیر علی زئی

”اے اللہ! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا ۔ “ (تین مرتبہ)
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سونے کا ارادہ فرماتے تو دائیں ہتھیلی کو اپنے رخسار کے نیچے رکھتے اور پھر یہ الفاظ کہتے ۔ [اسناده حسن ، سنن ابي داؤد : 5045 ، مسنداحمد : 288/6]
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر سے اٹھے اور دوبارہ سونے کے لیے آئے تو چادر سے بستر کو تین دفعہ جھاڑ لے ، پھر «بِسْمِ اللَّـهِ» کہے ، کہیں اس پر کوئی نقصان دہ مخلوق نہ آ کر بیٹھ گئی ہو اور جب لیٹے تو یہی دعا پڑھے ۔ “ [صحيح بخاري : 6320 ، صحيح مسلم : 2714]

حوالہ حدیث مختصر حصن المسلم / ابواب / حدیث: 114