لَا إِلَهَ إِلَّا اللَٰهُ وَحْدَهُ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ”اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفات ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ “
ایک مرتبہ پڑہنا بھی درست ہے اور جس شخص نے دن میں 100 مرتبہ یہ کلمات کہے تو اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا ، اس کے لئے 100 نیکیاں لکھی جائیں گی اور 100 خطائیں مٹا دی جائیں گی ، شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا ، اور قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر کوئی نہیں آئے گا ، لیکن وہ شخص جس نے یہی کلمات زیادہ مرتبہ کہے ۔ [صحيح ، سنن ابي داؤد : 5077 ، سنن ابن ماجه : 3868 ، مسند احمد : 60/4 و سندهُ صحيح صحيح بخاري : 3293 ، صحيح مسلم : 2691]