صحيح البخاري
كتاب الأدب— کتاب: اخلاق کے بیان میں
بَابُ رَحْمَةِ النَّاسِ وَالْبَهَائِمِ:— باب: انسانوں اور جانوروں سب پر رحم کرنا۔
حدیث نمبر: 6009
حَدَّثَنَا  إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنِي  مَالِكٌ ، عَنْ  سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ  أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ ، عَنْ  أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ اشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ فَوَجَدَ بِئْرًا فَنَزَلَ فِيهَا فَشَرِبَ ، ثُمَّ خَرَجَ فَإِذَا كَلْبٌ يَلْهَثُ يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ الْعَطَشِ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : لَقَدْ بَلَغَ هَذَا الْكَلْبَ مِنَ الْعَطَشِ مِثْلُ الَّذِي كَانَ بَلَغَ بِي ، فَنَزَلَ الْبِئْرَ فَمَلَأَ خُفَّهُ ثُمَّ أَمْسَكَهُ بِفِيهِ فَسَقَى الْكَلْبَ ، فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ " قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ أَجْرًا فَقَالَ : " نَعَمْ ، فِي كُلِّ ذَاتِ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ " .
مولانا داود راز
´ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، کہا مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے ابوبکر کے غلام سمی نے ، ان سے ابوصالح سمان نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص راستہ میں چل رہا تھا کہ اسے شدت کی پیاس لگی اسے ایک کنواں ملا اور اس نے اس میں اتر کر پانی پیا ۔ جب باہر نکلا تو وہاں ایک کتا دیکھا جو ہانپ رہا تھا اور پیاس کی وجہ سے تری کو چاٹ رہا تھا ۔ اس شخص نے کہا کہ یہ کتا بھی اتنا ہی زیادہ پیاسا معلوم ہو رہا ہے جتنا میں تھا ۔ چنانچہ وہ پھر کنویں میں اترا اور اپنے جوتے میں پانی بھرا اور منہ سے پکڑ کر اوپر لایا اور کتے کو پانی پلایا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے اس عمل کو پسند فرمایا اور اس کی مغفرت کر دی ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا ہمیں جانوروں کے ساتھ نیکی کرنے میں بھی ثواب ملتا ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں ہر تازہ کلیجے والے پر نیکی کرنے میں ثواب ملتا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب الأدب / حدیث: 6009
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 2363 | صحيح البخاري: 2466 | صحيح البخاري: 6009 | صحيح مسلم: 5859 | سنن ابي داود: 2550
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
6009. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک آدمی راستے میں چل رہا تھا اس دوران میں اسے شدت کی پیاس لگی اس نے ایک کنواں پایا اس میں اتر کر اس نے پانی پیا۔ جب باہر نکلا تو اس نے وہاں کتا دیکھا جو ہانپ رہاتھا اور پیاس کی وجہ سے تری چاٹ رہا تھا اس شخص نے خیال کیا کہ اس کتے کو پیاس سے وہی تکلیف پہنچی ہوگی جو مجھے پہنچی تھی چنانچہ وہ پھر کنویں میں اترا اپنے جوتے میں پانی بھرا اور منہ سے پکڑ کر اسے باہر لایا پھر کتے کو پلایا۔ اللہ تعالٰی نے اس کے عمل کی قدر کرتے ہوئے اسے بخش دیا۔ صحابہ کرام نے عرض کی: اللہ کے رسول! کیا ہمیں جانوروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کا بھی اجر ملے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں ہر تر جگر والے سے اچھا برتاؤ کرنے میں اجر ملے گا۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:6009]
 حدیث حاشیہ:  رحمت خدا وندی کا کرشمہ ہے کہ صرف کتے کو پانی پلانے سے وہ شخص مغفرت کا حق دار ہو گیا اسی لیے کہا گیا ہے کہ حقیر سی نیکی کو بھی چھوٹا نہ جاننا چاہیئے نہ معلوم اللہ پاک کس نیکی سے خوش ہو جائے اور وہ سب گناہ معاف فرما دے۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6009 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
6009. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک آدمی راستے میں چل رہا تھا اس دوران میں اسے شدت کی پیاس لگی اس نے ایک کنواں پایا اس میں اتر کر اس نے پانی پیا۔ جب باہر نکلا تو اس نے وہاں کتا دیکھا جو ہانپ رہاتھا اور پیاس کی وجہ سے تری چاٹ رہا تھا اس شخص نے خیال کیا کہ اس کتے کو پیاس سے وہی تکلیف پہنچی ہوگی جو مجھے پہنچی تھی چنانچہ وہ پھر کنویں میں اترا اپنے جوتے میں پانی بھرا اور منہ سے پکڑ کر اسے باہر لایا پھر کتے کو پلایا۔ اللہ تعالٰی نے اس کے عمل کی قدر کرتے ہوئے اسے بخش دیا۔ صحابہ کرام نے عرض کی: اللہ کے رسول! کیا ہمیں جانوروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کا بھی اجر ملے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں ہر تر جگر والے سے اچھا برتاؤ کرنے میں اجر ملے گا۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:6009]
 حدیث حاشیہ:  
(1)
صحیح بخاری میں اس طرح کا ایک واقعہ بنی اسرائیل کی ایک فاحشہ عورت کے متعلق بھی مروی ہے، اسے بھی اللہ تعالیٰ نے اس خدمت کی وجہ سے معاف کردیا۔
(صحیح البخاري، أحادیث الأنبیاء، حدیث: 3467)
ممکن ہے کہ متعدد واقعات ہوں۔
(2)
یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا کرشمہ ہے کہ صرف پیاسے کتے کو پانی پلانے سے انسان مغفرت کا حق دار بن گیا، لہٰذا انسان کو چاہیے کہ وہ اچھے کام کو حقیر اور معمولی نہ خیال کرے۔
کیا معلوم کہ اللہ تعالیٰ کو وہ پسند آ جائے کہ اس کے بدلے مغفرت کا پروانہ مل جائے۔
بہرحال ہمیں حیوانات کے متعلق نرم گوشہ رکھنا چاہیے۔
ان پر رحم اور نرمی کرتے ہوئے ان سے کام لیا جائے۔
واللہ أعلم

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6009 سے ماخوذ ہے۔