حدیث نمبر: 296M
296/2/384 (صحيح) عن أنس قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم فرأى ابناً لأبي طلحة- يقال له : أبو عمير-، وكان له نغير يلعب به. فقال: " يا أبا عمير! ما فعل – أو أين النغير؟ ".
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطلحہ کا ایک بچہ دیکھا جسے ابوعمیر کہا جاتا تھا ۔ اس کے پاس ایک بلبل تھا جس سے وہ کھیلتا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اے ابوعمیر ! بلبل کا کیا ہوا ؟ “ یا فرمایا : ”بلبل کہاں ہے ؟“

حوالہ حدیث صحيح الادب المفرد / حدیث: 296M