سنن ترمذي
كتاب الأدب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: اسلامی اخلاق و آداب
باب مَا جَاءَ فِي الشُّؤْمِ باب: نحوست اور بدبختی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2824M
وَقَدْ رُوِيَ عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، قَال : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " لَا شُؤْمَ ، وَقَدْ يَكُونُ الْيُمْنُ فِي الدَّارِ ، وَالْمَرْأَةِ ، وَالْفَرَسِ " ، حَدَّثَنَا بِذَلِكَ عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَابِرٍ الطَّائِيِّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´حکیم بن معاویہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : ( کسی بھی چیز میں ) کوئی نحوست نہیں ہے اور خیر و برکت گھر میں ، عورت میں اور گھوڑے میں ہوتی ہے ۔ ہم سے اس کی روایت علی بن حجر نے کی ہے ، وہ کہتے ہیں : ہم سے بیان کیا اسماعیل بن عیاش نے اور اسماعیل نے سلمان سے ، سلیمان بن سلیم نے یحییٰ بن جابر طائی سے ، یحییٰ نے معاویہ بن حکیم سے معاویہ نے اپنے چچا حکیم بن معاویہ کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث روایت کی ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5093 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5093. سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نحوست، عورت، مکان، اور گھوڑے میں ہوتی ہے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:5093]
حدیث حاشیہ: بد اخلاق عورت منحوس ہوتی ہے، ہر وقت گھر میں کل کل رہ سکتی ہے۔
بعض مکان بھی ٹوٹے پھوٹے ہوتے ہیں جن میں ہر وقت جان کو خطرہ ہو سکتا ہے اور بعض گھوڑے بھی سرکش ہوتے ہیں جن سے سوار کو خطرہ رہتا ہے نحوست کا یہی مطلب ہے۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5093 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2858 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´اگر بدشگونی کسی چیز میں ہوتی۔۔۔ `
«. . .إِنَّمَا الشُّؤْمُ فِي ثَلَاثَةٍ فِي الْفَرَسِ وَالْمَرْأَةِ وَالدَّارِ. . .»
”نحوست صرف تین چیزوں میں ہوتی ہے۔ گھوڑے میں، عورت میں اور گھر میں۔“ [صحيح البخاري/كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ: 2858]

تخریج الحدیث:
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی بیان کردہ یہ روایت صحیح بخاری میں چار مقامات پر ہے: [2858، 5093، 5753، 5772]
صحیح بخاری کے علاوہ یہ روایت درج ذیل کتابوں میں بھی موجود ہے:
صحیح مسلم [2225 ترقيم دارالسلام: 5804، 5805]
التوكل للامام ابن خزيمه [اتحاف المهرة 8؍307 ح9434]
وسنن ابي داود [3922]
وسنن الترمذي [2824 وقال: هذا حديث صحيح]
وسنن النسائي [6؍220 ح3598، 3599]
وسنن ابن ماجه [1995]
وشرح معاني الآثار للطحاوي [4؍313]
ومشكل الآثار له [تحفة الاخيار 1؍218 ح205]
وشرح السنة للبغوي [9؍13 ح2244 وقال: ”هذا حديث متفق على صحته“]
مسند ابي يعليٰ [5433، 5490، 5535] (وغيرہ)
امام بخاری سے پہلے درج ذیل محدثین نے بھی اسے روایت کیا ہے:
امام مالك [الموطأ 2؍972 ح1883، التمهيد 9؍278]
عبدالرزاق [المصنف 10؍411 ح19527]
ابوداود الطیالسی [1821]
ابوبكر الحميدي [621]
اور أحمد بن حنبل [2؍8 ح4544 و 2؍52، 115، 126، 136]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے اسے درج ذیل جلیل القدر تابعین نے بیان کیا ہے:
① سالم بن عبداللہ بن عمر
② حمزہ بن عبداللہ بن عمر
معلوم ہوا کہ یہ حدیث بالکل صحیح ہے، اسے شاذ یا معلول قرار دینا غلط ہے لیکن یہ حدیث دوسری روایات کی وجہ سے منسوخ ہے۔
❀ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إن كان الشؤم فى شئ ففي الدار والمرأة والفرس»
”اگر بدشگونی کسی چیز میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔“ [صحيح بخاري: 5094 وصحيح مسلم: 2225 دارالسلام: 5807، 5809 عن ابن عمر رضي الله عنهما]
↰ یہ روایت، اس مفہوم کے ساتھ درج ذیل صحابہ سے بھی موجود ہے: ① سہل بن سعد الساعدي [صحيح بخاري: 2859، 5095 وصحيح مسلم: 2226، دارالسلام: 5810]
② جابر بن عبداللہ الانصاری [صحيح مسلم: 2227، دارالسلام: 5812]
خلاصۃ التحقیق: یہ روایت بہ اصول محدثین بالکل صحیح ہے لیکن دوسری روایات کی وجہ سے منسوخ ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ دنیا میں جھگڑے فساد کی جڑ عام طور پر یہی تین چیزیں ہیں۔ عورت، گھر (زمین) اور گھوڑا (یعنی فوجیں) «والله اعلم» ، ❀ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ «لا طيرة» ”کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔“ [صحيح بخاري: 5754 وصحيح مسلم: 2223 عن سيدنا ابي هريرة رضي الله عنه]
نیز دیکھئے: فتح الباری [60/6۔ 63 تحت ح 2858، 2859]
«والحمد لله»

درج بالا اقتباس ماہنامہ الحدیث حضرو ، شمارہ 24، حدیث/صفحہ نمبر: 24 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2858 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2858. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے سناہے۔ ’’تین ہی چیزوں، یعنی گھوڑے، عورت اور گھر میں نحوست ہوتی ہے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2858]
حدیث حاشیہ: یعنی اگر نحوست کوئی چیز ہوتی تو ان چیزوں میں ہوتی جیسے آگے کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔
ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ بدفالی کوئی چیز نہیں اگر کوئی چیز ہو تو گھر اور گھوڑے اور عورت میں ہوگی اور ابن خزیمہ اور حاکم نے نکالا کہ دو شخص حضرت عائشہ ؓ کے پاس گئے کہ ابوہریرہ ؓیہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ تین چیزوں میں نحوست ہوتی ہے گھوڑے اور عورت اور گھر میں۔
یہ سن کر حضرت عائشہ ؓ بہت غصے ہوئیں اور کہنے لگیں کہ آنحضرتﷺ نے ایسا نہیں فرمایا بلکہ آپ نے جاہلیت والوں کا یہ خیال بیان فرمایا تھا کہ وہ ان چیزوں میں نحوست کے قائل تھے۔
علماء نے اس میں اختلاف کیا ہے کہ واقعی ان چیزوں میں نحوست کوئی شے ہے یا نہیں‘ اکثر نے انکار کیا ہے کیونکہ دوسری صحیح حدیث میں ہے کہ بدشگونی کوئی چیز نہیں ہے نہ چھوت کوئی چیز نہ تیرہ تیزی اور بعضوں نے کہا کہ نحوست سے یہ مراد ہے کہ گھوڑا بد ذات‘ کاہل‘ شریر‘ بسیار خوار ہو یا عورت بد زبان‘ بد رویہ ہو یا گھر تنگ اور بے ہوا اور گندہ ہو۔
ابوداؤد کی ایک حدیث میں ہے آپؐ سے ایک شخص نے بیان کیا یا رسول اللہﷺ ہم ایک گھر میں جا کر رہے تو ہمارا شمار کم ہوگیا‘ مال گھٹ گیا۔
آپؐ نے فرمایا ایسے برے گھر کو چھوڑ دو (وحیدی)
حضرت حافظ صاحب ؒ فرماتے ہیں: باب ما یذکر من شنوم الفرس أي ھل ھو علی عمومه أو مخصوص ببعض الخیل وھل ھو علی ظاھرہ أو مادل وقد أشار بإيراد حدیث سھل بعد حدیث ابن عمر إلی أن الحصر الذي في حدیث ابن عمر لیس علی ظاھرہ و ترجمة الباب الذي بعدہ وھي الخیل الثلثة إلی أن شنوم مخصوص ببعض الخیل دون بعض وکل ذلك من لطیف نظرہ ودقیق فکرہ قال الکرماني فإن قلت الشنوم قد یکن في غیرھا فما معنی الحصر قال الخطابي الیمن والشنوم علامتان لما یصیب الإنسان من الأخیر والشر ولا یکون شيئ من ذلك إلا بقضاء اللہ إلی آخرہ (فتح)
یعنی باب جس میں گھوڑے کی نحوست کا ذکر ہے وہ اپنے عموم پر ہے یا اس سےبعض گھوڑے مراد ہیں اور کہا وہ ظاہر پر ہے یا اس کی تاویل کی گئی ہے اور حضرت امام بخاریؒ نے حدیث ابن عمر کے بعد حدیث سہل لا کر اشارہ فرمایا ہے کہ حدیث ابن عمر کا حصر اپنے ظاہر پر نہیں ہے اور ترجمۃ الباب جو بعد میں ہے جس میں ہے کہ گھوڑا تین قسم کے آدمیوں کے لئے ہوتا ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نحوست عام نہیں ہے بلکہ بعض گھوڑوں کے ساتھ خاص ہوتی ہے اور یہ حضرت امام بخاریؒ کی باریک نظری ہے اور آپؒ کی گہری فکر ہے (جو ایک مجتہد مطلق کی شان کے عین لائق ہے)
اگر کوئی کہے کہ نحوست اس کے غیر میں حصر کے معنی میں آتی ہے تو اس کے جواب میں خطابی نے کہا ہے کہ برکت اور نحوست دو ایسی علامتیں ہیں جو خیر اور شر سے انسان کو پہنچتی ہیں اور ان میں سےبغیر اللہ کے فیصلہ کے کوئی بھی چیز لاحق نہیں ہوسکتی اور مذکورہ تینوں چیزیں محل اور ظروف ہیں۔
ان میں سے کوئی چیز بھی طبعا برکت یا نحوست نہیں رکھتی ہاں اگر ان کو استعمال کرتے وقت ایسی چیز پیش آجائے تو وہ چیز ان کی طرف منسوب ہو جاتی ہے‘ مکان میں سکونت کرنی پڑتی ہے‘ عورت کے ساتھ گزران کرنا ضروری ہو جاتا ہے اور کبھی ضرورت کے لئے گھوڑا پالنا پڑتا ہے تو ان کے ساتھ بعض مواقع برکت یا نحوست اضافی چیزیں ہیں ورنہ جو کچھ ہوتا ہے صرف اللہ ہی کے حکم سے ہوتا ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ عورت کی نحوست سے یہ مراد ہے کہ وہ بانجھ رہ جائے اور گھوڑے کی نحوست یہ کہ کبھی اس پر چڑھ کر جہاد کا موقع نصیب نہ ہو اور گھر کی یہ کہ کوئی پڑوسی برا مل جائے اور یہ بھی سب کچھ اللہ کے قضا و قدر کے تحت ہوتا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بحث کا خاتمہ اس آیت پر فرمایا تھا ﴿مَآ اَصَابَ مِنْ مُّصِیْبَة فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِیْٓ اَنْفُسِکُمْ اِلَّا فِیْ کِتٰبٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَأَھَا﴾ (الحدید: 22)
یعنی زمین میں یا تمہارے نفسوں میں تم پر کوئی بھی مصیبت آئے وہ سب آنے سے پہلے ہی اللہ کی کتاب لوح محفوظ میں درج شدہ ہیں‘ اس کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2858 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2225 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر نحوست میں کچھ حقیقت ہوتی تو گھوڑے، عورت اور گھر میں ہوتی۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:5807]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: ان يكن من الشوم شئی حق: اگر نحوست کی کوئی حقیقت ہوتی تو وہ ان چیزوں میں پائی جاتی، جو انسان کے لیے کلفت اور مشقت کا باعث بن سکتی ہیں، جب کہ ان میں بھی نحوست موجود نہیں ہے تو اور کہاں ہو سکتی ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2225 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3922 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´بدشگونی اور فال بد لینے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نحوست گھر، عورت اور گھوڑے میں ہے ۱؎۔“ ابوداؤد کہتے ہیں: حارث بن مسکین پر پڑھا گیا اور میں موجود تھا کہ ابن قاسم نے آپ کو خبر دی ہے کہ امام مالک سے گھوڑے اور گھر کی نحوست کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: بہت سے گھر ایسے ہیں جس میں لوگ رہے تو وہ مر گئے پھر دوسرے لوگ رہنے لگے تو وہ بھی مر گئے، جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہی اس کی تفسیر ہے، واللہ اعلم۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ گھر کی ایک چٹائی بانجھ عورت سے اچھی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الكهانة والتطير /حدیث: 3922]

فوائد ومسائل:
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ ہُ عنہ کی یہ حدیث (اَلشُوُمُ فیِ الدارِ) دو طرح سے مروی ہے۔
ایک میں حتمی طور پر نحوست کا ذکر ہے۔
دوسری میں (اِن کَانَ الشُوُمُ) کے الفاظ کے ساتھ مروی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر نحوست ہو سکتی ہے تو ان تین چیزوں میں ہو سکتی ہے، یعنی ان کا باعثِ نحس ہونا یقینی نہیں ہے، تاہم امکان ضرور ہے۔
اور وہ نحوست یہی ہے کہ عورت بد زُبان ہو گھوڑا سرکش وغیرہ ہو، اسی طرح گھر کی نحوست یہ ہے کہ پڑوسی اچھے نہ ہوں وغیرہ۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3922 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 3598 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´گھوڑوں کی نحوست کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نحوست تین چیزوں میں ہے، عورت، گھوڑے اور گھر میں “ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3598]

اردو حاشہ: بعض روایات میں ہے کہ اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو ان تین چیزوں میں ہوتی‘ اس لیے بعض حضرات نے اس پیرائیہ کلام سے نفی مراد لی ہے چونکہ ان تین چیزوں میں نحوست نہیں ہے‘ لہٰذا نحوست کا کوئی وجود نہیں۔ لیکن بہت سی احادیث میں نحوست ثابت کی گئی ہے۔ ضروری نہیں کہ تمام احادیث ایک ہی معنیٰ کی ہوں‘ ورنہ ان کے راویوں پر وہم کا الزام لگانا پڑے گا جس کی کوئی دلیل نہیں‘ بنا بریں صحیح یہی ہے کہ ان چیزوں میں نحوست ممکن ہے‘ البتہ امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک نحوست سے کوئی ایسا مخفی وصف مراد ہے جس کی بنا پر وہ عورت‘ گھوڑا یا گھر نقصان کا سبب بنتے رہتے ہیں اور وہ مخفی وصف اللہ تعالیٰ ہی کا پیدا کردہ ہے‘ لہٰذا اس تصور سے عقیدے پر کوئی زد نہیں پڑے گی‘ جبکہ بعض محققین نے نحوست کی توجیہ بعض دوسری احادیث ہی سے بیان کی ہے کہ عورت کے اخلاق اچھے نہ ہوں‘ بدزبان ہو‘ نافرمان ہو‘ جھگڑالو ہو جس سے گھر میں بے چینی اور بے ترکری کی فضا چھائی رہے۔ اسی طرح گھوڑا اڑیل ہو‘ ہدایت کے الٹ کرتا ہو‘ ہر وقت مارپیٹ کی تھکاوٹ برداشت کرنی پڑے وغیرہ جس کی وجہ سے ذہن پریشان رہے۔ اسی طرح گھر کا پڑوس‘ ماحول‘ آب وہوا اچھے نہ ہوں‘ یعنی گھر تنگ ہو‘ اور روشنی کا صحیح گزر نہ ہو جس کی بنا پر تفریح طبع حاصل نہ ہو‘ بیماریاں حملہ آور ہوں وغیرہ۔ یہ توجیہ بھی بہت مناسب ہے کیونکہ احادیث اس کی تائید کرتی ہیں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3598 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1995 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جن چیزوں میں برکت اور نحوست کی بات کہی جاتی ہے ان کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” نحوست تین چیزوں میں ہے: گھوڑے، عورت اور گھر میں “ ۱؎۔ زہری کہتے ہیں: مجھ سے ابوعبیدہ نے بیان کیا کہ ان کی دادی زینب نے ان سے بیان کیا، اور وہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ وہ ان تین چیزوں کو گن کر بتاتی تھیں اور ان کے ساتھ تلوار کا اضافہ کرتی تھیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1995]

اردو حاشہ:
فائدہ: مذکورہ روایت کا آخری حصہ جس میں تلوار کا ذکر ہے، کی صحت اورضعف کی بابت علمائے محققین میں اختلاف ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللہ اسے شاذ قرار دیتے ہیں اور مزید لکھتےہیں کہ اس ٹکڑے کے علاوہ روایت محفوظ ہے جبکہ امام بوصیری رحمہ اللہ نے سیف، یعنی تلوار کے اضافےکو زوائد ابن ماجہ میں ذکر کیا ہے اوراس کی بابت لکھا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے اور امام مسلم کی شرائط پر ہے، نیز انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ اضافہ صرف سنن ابن ماجہ ہی میں ہے اور اسکی اصل صحیحن میں ہے جن میں یہ اضافہ نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد: 8/ 144، 146)
وضعیف سنن ابن ماجة، رقم: 434، وسنن ابن ماجة بتحقیق الدکتور بشاو عواد، رقم: 1995)

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1995 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 1993 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´جن چیزوں میں برکت اور نحوست کی بات کہی جاتی ہے ان کا بیان۔`
مخمر بن معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ” نحوست کوئی چیز نہیں، تین چیزوں میں برکت ہوتی ہے: عورت، گھوڑا اور گھر میں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1993]

فوائد و مسائل:
(1)
نحوست کا مطلب یہ ہے کہ کسی چیز کے بارے میں یہ تصور کرلیا جائے کہ اس سے فائدہ نہیں ہو سکتا: نقصان ہی نقصان کا خطرہ ہے یہ ایک غلط تصور ہے۔
بعض لوگ کہہ دیتے ہیں: جب سے اس عورت سے شادی کی ہے، کاروبار میں نقصان ہی ہو رہا ہے، یا جب سے اس گھرمیں رہائش اختیار کی ہے، کوئی نہ کوئی بیمار ہی رہتا ہے۔
بعض دفعہ ایسی چیز یا شخص کونقصان یا تکلیف کا سبب سمجھ لیا جاتاہے جس کا اس میں کوئی دخل نہیں۔
یہ توہمات اسلامی تعلیمات کےخلاف ہیں۔
(2)
اللہ تعالی کسی شخص یا چیز میں انسان کے لیے فوائد رکھ دے تو یہ برکت اور اللہ کی رحمت ہے۔
(3)
نحوست یا برکت سے مراد کسی چیز یا شخص کسے حاصل ہونے والی تکلیف یا راحت بھی ہو سکتی ہے، مثلاً: عورت اگرنیک سیرت، اطاعت گزار اور تمیز والی ہو تو یہ رحمت اور برکت ہے۔
اگر بدزبان، نافرمان اوربد سلیقہ ہو تو نحوست ہے۔
اسی طرح گھوڑا اگر تندرست، تیز رفتار اور مالک کا حکم وماننے والا ہو تو یہ بابرکت ہے۔
اگر اڑیل اورضدی ہو تو مصیبت ہے۔
گھر کشادہ ہو، ہمسائے اچھے ہوں تو بابرکت ہے، ورنہ تکلیف کاباعث ہے۔
اس انداز سے راحت یا مشکل کسی بھی چیز میں ہو سکتی ہے۔
لیکن ان تینوں چیزوں سے زیادہ کام پڑتا ہے، لہٰذاان کو خوبی اور خامی انسان کی راحت اور پریشانی کا زیادہ سبب بنتی ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1993 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: موطا امام مالك رواية ابن القاسم / حدیث: 436 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´نحوست و بدشگونی کچھ نہیں ہے`
«. . . ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ”الشؤم فى الدار والمراة والفرس . . .»
”. . . رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نحوست (اگر ہے تو) تین چیزوں میں ہے۔ گھر، عورت اور گھوڑا . . .“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 436]

[و اخرجه البخاري 5093، و مسلم 2225، من حديث مالك به]
تفقہ
➊ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اور آپ سے پہلے ادوار میں دنیا کے عام فسادات اور قتال کی بنیاد تین اہم چیزیں رہی ہیں: ⓵ گھر یعنی رہنے کی زمین ⓶ عورت ⓷ گھوڑا یعنی گھڑ سوار فوجیں۔
لہٰذا یہاں نحوست سے یہی مراد ہے لیکن یہ حدیث دوسری صحیح احادیث کی وجہ سے منسوخ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنْ كَانَ الشُّؤُمُ فِي شَيْءٍ فَفِي الدَّارِ وَالْمَرْأَةِ وَالْفَرَسِ» ”اگر نحوست کسی چیز میں ہوتی تو گھر، عورت اور گھوڑے میں ہوتی۔“ [صحيح بخاري: 5094 و صحيح مسلم: 2225 [5808، 5807]]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا طِیَرَۃَ» ”کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔“ [صحيح بخاري: 5754، صحيح مسلم: 2223]
نیز دیکھئے: [فتح الباري 60/6-63 تحت ح2858، 2859،] اور [التمهيد 290/9، و قال: ”نسخ ذالك و ابطله القرآن و السنن“] پھر یہ منسوخ ہو گئی اور اسے قرآن و سنت نے باطل قرار دیا ہے۔
➋ موطا امام مالک کی جس روایت میں آیا ہے کہ ایک گھر کے باشندوں کی تعداد اور مال میں کمی ہو گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «دَعَوْها ذَمِيْمَةٌ» اسے چھوڑ دو، یہ مذموم ہے۔ [972/2 ح1884] اس کی سند منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
سنن ابی داؤد [3924] میں اس کی مؤید روایت ہے لیکن اس کی سند عکرمہ بن عمار مدلس کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔
➌ ایک روایت میں آیا ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جیسی حدیث بیان کرنے کی وجہ سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا رد کیا تھا، اس کی سند قتادہ مدلس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دوسری سند «مكحول عن عائشه» کی وجہ سے منقطع ہے۔
➍ نیز دیکھئے: [ح: موطا امام مالک: 412]

درج بالا اقتباس موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 61 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 633 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
633-سالم اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے گھوڑے، عورت اور گھر میں۔“ حمیدی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: سفیان سے یہ کہا: گیا: دیگر محدثین نے اس روایت میں یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ روایت حمزہ سے منقول ہے، تو سفیان بولے: میں نے زہری کو اس روایت میں کبھی بھی حمزہ کاتذکرہ کرتے ہوئے نہیں سنا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:633]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نحوست تین چیزوں میں ہوتی ہے، اس کے مخالف ایک حدیث میں یوں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اگرنحوست کسی چیز میں ہوتی تو عورت، مکان اور گھوڑے میں ہوتی۔ [سـنـن النسائي: 1511]
یہ احادیث حقیقت میں متعارض نہیں ہیں کیونکہ ایک حدیث دوسری حدیث کی وضاحت کرتی ہے، اس مسئلہ پر تمام احادیث کو اکٹھا کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ حقیقت میں نحوست کسی چیز میں نہیں ہے، ان چیزوں میں نحوست کی جو نسبت کی ہے وہ اس اعتبار سے ہے کہ عموماً ان تین چیزوں سے ہر کسی کو محبت ہوتی ہے، اور نحوست کی نسبت کی یہ وجہ ہرگز نہیں ہے کہ یہ چیزیں اپنی جنس کے اعتبار سے منحوس ہیں، کیونکہ یہ تو حدیث سے ثابت ہے کہ نحوست ہوتی ہی نہیں۔ «لاطيرة» کوئی نحوست اور بدشگونی نہیں ہے۔ [صحيح البخاري: 5754]

درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 633 سے ماخوذ ہے۔