سنن ترمذي
كتاب صفة جهنم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم— کتاب: جہنم اور اس کی ہولناکیوں کا تذکرہ
باب مَا جَاءَ فِي صِفَةِ النَّارِ باب: جہنم کا بیان۔
حدیث نمبر: 2573M
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ خَالِدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ .ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´اس سند سے بھی` عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے ۔ مگر سفیان نے اس کو مرفوعاً روایت نہیں کیا ( جب کہ حفص نے مرفوعاً کیا ہے ) ۔
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2842 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت عبد اللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جہنم کو لایا جائے گا، اس دن اس کی ستر(70) لگامیں ہوں گی،ہرلگام کے ساتھ ستر(70) ہزار فرشتے ہوں گے، جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔" [صحيح مسلم، حديث نمبر:7164]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: قیامت کے واقعات کی کیفیت اور حقیقت کو اس جہان میں سمجھنا ممکن نہیں ہے، اجمالی طور پر ایمان لانا ضروری ہے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2842 سے ماخوذ ہے۔