حدیث نمبر: Q575
إِذَا سَمِعَهُ يَقُولُ وَلَا الضَّالِّينَ عِنْدَ خَتْمِهِ قِرَاءَةَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ- أَنْ يَقُولَ‏:‏ آمِينَ‏.‏ إِذِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ الْمَأْمُومَ أَنْ يَقُولَ‏:‏ آمِينَ، إِذَا قَالَ إِمَامُهُ‏:‏ وَلَا الضَّالِّينَ، كَمَا أَمَرَهُ أَنْ يَقُولَ آمِينَ إِذَا قَالَهُ إِمَامُهُ‏.‏
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ

مقتدی کے لیے ضروری ہے کہ جب وہ سورہ فاتحہ کی قراءت کے اختتام پر امام کو ( ولا الضالین) کہتے ہوئے سنے تو آمین کہے-کیونکہ نبی کریم ﷺ نے مقتدی کو آمین کہنے کا حکم دیا ہے جب اس کا امام ( ولاالضالین) پڑھے جیساکہ آپ ﷺ نے مقتدی کو امام کے آمین کہنے کے وقت آمین کہنے کا حکم دیا ہے۔

حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الأذان والإقامة / حدیث: Q575