حدیث نمبر: 11961
أَبِي ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ثَنَا حَرِيزٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ عُبَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِيمَا بَلَغَهُ دَعَا لَهُ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى عُبَيْدٍ أَبِي مَالِكٍ وَاجْعَلْهُ فَوْقَ كَثِيرٍ مِنَ النَّاسِ“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا ابو مالک عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کو یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لیےیہ دعا کی تھی: یا اللہ! ابو مالک عبید پر رحمت نازل فرما اور اسے بہت سے لوگوں پر فوقیت عطا فرما۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ کا نام عبید،یا عمرو، یا کعب یا عامر ہے، یہ طاعون عمواس میں فوت ہوئے تھے۔