حدیث نمبر: 11899
عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي الْهَيْثَمِ قَالَ سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ أَجْلَسَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي حِجْرِهِ وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي وَسَمَّانِي يُوسُفَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنی گود میں بٹھا کر میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرا نام یوسف رکھا۔
وضاحت:
فوائد: … سیدنایوسف رضی اللہ عنہ، سیدنا عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بیٹے تھے، ان کا تذکرہ پہلے ہو چکا ہے، امام بخاری نے کہا: ان کو صحبت کا شرف حاصل ہے، ابن سعد نے صحابہ کے پانچویں طبقے میں ان کو ذکر کیا ہے، جبکہ امام ابوحاتم نے کہا ہے کہ ان کو صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رؤیت نصیب ہوئی ہے صحبت یعنی ساتھ رہنے کا شرف حاصل نہیں ہوا، امام بخاری کا قول راجح ہے، یہ عمر بن عبد العزیز کی خلافت میں فوت ہوئے تھے۔