حدیث نمبر: 11767
عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَةٍ قَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْهِمْ“ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَةٍ فَقَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ ، جو کہ اصحاب ِ شجرہ میں سے ہیں، سے مروی ہے کہ جب لوگ صدقہ کا مال لا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتے تو آپ ان کے حق میں یوں دعا فرماتے: اے اللہ! ان پر رحمت فرما۔ جب میرے والد صدقہ کا مال لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا دی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔
حدیث نمبر: 11768
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ صَلَّى عَلَيْهِمْ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (دوسری سند) سیدنا عبداللہ بن اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں صدقہ پیش کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے حق میں رحمت کی دعا فرماتے، جب میرے والد صدقہ کا مال لے کر حاضرخدمت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی: اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔
حدیث نمبر: 11769
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ) قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ بِصَدَقَتِهِ قَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ فُلَانٍ“ قَالَ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ ”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفَى“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ (تیسری سند) سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ ،جو کہ اصحاب شجرہ میں سے تھے، سے مروی ہے کہ جب کوئی آدمی صدقہ کا مال لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا تو آپ اسے یوں دعا دیتے: یا اللہ! فلاں کی آل پر رحمت فرما۔ جب میرے والد صدقہ لے کر حاضر خدمت ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا دی : اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی آلِ اَبِیْ أَوْفٰی (اے اللہ! ابو اوفیٰ کی آل پر رحمتیں نازل فرما)۔
وضاحت:
فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو اوفی رضی اللہ عنہ اور ان کی آل کے لیے دعائے رحمت کی ہے۔