حدیث نمبر: 11753
عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَوْمَئِذٍ ”أَوْجَبَ طَلْحَةُ حِينَ صَنَعَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا صَنَعَ“ يَعْنِي حِينَ بَرَكَ لَهُ طَلْحَةُ فَصَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى ظَهْرِهِ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: طلحہ نے رسول اللہ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے، اس وجہ سے اس نے اپنے حق میں (جنت کو) ثابت کر لیا ہے۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بیٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی پشت پر چڑھ گئے۔
وضاحت:
فوائد: … احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک چٹان پر چڑھنا چاہا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو زرہیں زیب ِ تن کی ہوئی تھیں، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس چٹان پر نہ چڑھ سکے، جب سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ کیفیت دیکھی تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر قدم رکھا، یہاں تک کہ چٹان پر چڑھ گئے۔
حدیث نمبر: 11754
عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: قَالَ قَيْسٌ: رَأَيْتُ طَلْحَةَ يَدُهُ شَلَّاءُ، وَقَى بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
قیس کہتے ہیں: میں نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کا ہاتھ شل ہو چکا تھا، انہوں نے اس کے ذریعے احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آنے والے تیروں کو روکا تھا۔