حدیث نمبر: 11645
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ أَنَّ أَبَاهُ غَزَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سِتَّ عَشْرَةَ غَزْوَةً
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدنا عبداللہ بن بریدہ سے مروی ہے کہ ان کے والد سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سولہ غزوات میں شرکت کی سعادت حاصل رہی۔
وضاحت:
فوائد: … یہ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی بڑی منقبت ہے کہ سولہ جنگوں میں وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔