کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: اہل بیت کی طرف سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کا اہتمام اور دواؤں اور دم کے ذریعے آپ کو شفایاب کرنے کی مساعی
حدیث نمبر: 11006
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا لَدَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَأَشَارَ أَنْ لَا تَلُدُّونِي قُلْتُ كَرَاهِيَةُ الْمَرِيضِ الدَّوَاءَ فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ ”أَلَمْ أَنْهَكُمْ أَنْ لَا تَلُدُّونِي“ قَالَ ”لَا يَبْقَى مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا لُدَّ غَيْرُ الْعَبَّاسِ فَإِنَّهُ لَمْ يَشْهَدْكُنَّ“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کے دوران آپ کے منہ میں دوا ڈالنے کی کوشش کی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشارہ کیا کہ مجھے اس طرح دوا نہ دو۔ میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عام مریض کی طرح دوا کونا پسند کر رہے ہیں، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تم لوگوں کو منع نہیں کیا تھا کہ مجھے دوا نہ ڈالو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اب ہر ایک کے منہ میں دوا ڈالی جائے، ما سوائے عباس کے، کیونکہ وہ اس وقت موجود نہیں تھے۔
وضاحت:
فوائد: … لدود: مریض کی زبان ایک طرف کر کے دوسری طرف سے دوا ڈالنا اور اس کو انگلی سے تھوڑا حرکت دینا، اس کو لدود کہتے ہیں۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت نے ذات الجنب کی بیماری سمجھ کر یہ دوا ڈالی تھی، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی مذمت کی۔ ذات الجنب کی بیماری کی وضاحت کے لیے دیکھیں حدیث نمبر (۷۶۸۹)۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11006
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 4458، 5712، ومسلم: 2213، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24263 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24767»
حدیث نمبر: 11007
عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ لَهُ يَا ابْنَ أُخْتِي لَقَدْ رَأَيْتُ مِنْ تَعْظِيمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَمَّهُ أَمْرًا عَجِيبًا وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ تَأْخُذُهُ الْخَاصِرَةُ فَيَشْتَدُّ بِهِ جِدًّا فَكُنَّا نَقُولُ أَخَذَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عِرْقُ الْكُلْيَةِ لَا نَهْتَدِي أَنْ نَقُولَ الْخَاصِرَةَ ثُمَّ أَخَذَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فَاشْتَدَّتْ بِهِ جِدًّا حَتَّى أُغْمِيَ عَلَيْهِ وَخِفْنَا عَلَيْهِ وَفَزِعَ النَّاسُ إِلَيْهِ فَظَنَنَّا أَنَّ بِهِ ذَاتَ الْجَنْبِ فَلَدَدْنَاهُ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَفَاقَ فَعَرَفَ أَنَّهُ قَدْ لُدَّ وَوَجَدَ أَثَرَ اللَّدُودِ فَقَالَ ”ظَنَنْتُمْ أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ سَلَّطَهَا عَلَيَّ مَا كَانَ اللَّهُ يُسَلِّطُهَا عَلَيَّ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يَبْقَى فِي الْبَيْتِ أَحَدٌ إِلَّا لُدَّ إِلَّا عَمِّي“ فَرَأَيْتُهُمْ يَلُدُّونَهُمْ رَجُلًا رَجُلًا قَالَتْ عَائِشَةُ وَمَنْ فِي الْبَيْتِ يَوْمَئِذٍ فَتَذْكُرُ فَضْلَهُمْ فَلُدَّ الرِّجَالُ أَجْمَعُونَ وَبَلَغَ اللُّدُودُ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلُدِدْنَ امْرَأَةً امْرَأَةً حَتَّى بَلَغَ اللُّدُودُ امْرَأَةً مِنَّا قَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ لَا أَعْلَمُهَا إِلَّا مَيْمُونَةَ قَالَ وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ أُمُّ سَلَمَةَ قَالَتْ إِنِّي وَاللَّهِ صَائِمَةٌ فَقُلْنَا بِئْسَمَا ظَنَنْتِ أَنْ نَتْرُكَكِ وَقَدْ أَقْسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَلَدَدْنَاهَا وَاللَّهِ يَا ابْنَ أُخْتِي وَإِنَّهَا لَصَائِمَةٌ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
ہشام بن عروہ سے مروی ہے کہ میرے والد( عروہ) نے مجھے بتلایا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان ( عروہ) سے کہا: میرے بھانجے! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے اپنے چچا (عباس رضی اللہ عنہ ) کی تعظیم کے حوالے سے ایک عجیب بات دیکھی، آپ کو کوکھ میں شدید درد ہوا کرتا تھا، ہم کہتے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گردے کی تکلیف ہے، ہم اسے کوکھ کا درد نہیں کہتے تھے، ایک دن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پھر یہ درد اس قدر شدت سے اٹھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا خطرہ محسوس ہونے لگا، سب لوگ گھبرا کر آپ کی طرف لپکے، ہم نے سمجھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ذات الجنب کی بیماری لاحق ہو گئی ہے، اس لیے ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ کے ایک گوشے میں دوا ڈال دی، کچھ دیر بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وہ کیفیت زائل ہو گئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہونے پر احساس ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ میں دوا ڈالی گئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منہ میں دوا کا اثر بھی محسوس کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس بیماری کو مجھ پر مسلط کیا ہے، اللہ تعالیٰ ہرگز اسے مجھ پر مسلط نہیں کرے گا، اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، گھر میں جس قدر افراد ہیں، میرے چچا یعنی عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے سوا باقی ہر شخص کے منہ میں یہی دوا ڈالی جائے۔ میں نے دیکھا کہ ایک ایک کے منہ میں وہ دوا ڈال رہے تھے، اس روز گھر میں جتنے لوگ موجود تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے تمام افراد کے نام اور ان کے فضائل بھی ذکر کئے، سب مردوں کے منہ میں دوا ڈالی جا چکی تو ازواج مطہرات کی باری آئی۔ ان میں سے ہر اک کے منہ میں بھی دوا ڈالی گئی۔ ابن ابی لزناد کی روایت کے مطابق سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا اور دوسرے حضرات کے بیان کے مطابق ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی باری آئی تو انہوں نے کہا: للہ کی قسم میں نے توروزہ رکھا ہوا ہے، لیکن ہم نے کہا: تم نے غلط سمجھا کہ ہم تمہیں چھوڑ دیں گی، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو اس بات کی قسم اٹھائی ہوئی ہے۔ دختر زادے! اللہ کی قسم! وہ روزہ سے تھیں اور ہم نے ان کے منہ میں بھی دوا انڈیل دی۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11007
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناده حسن، أخرجه ابويعلي: 4936، وعلقه البخاري باثر الرواية (4458)، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24870 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25382»
حدیث نمبر: 11008
عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ أَوَّلُ مَا اشْتَكَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ فَاشْتَدَّ مَرَضُهُ حَتَّى أُغْمِيَ عَلَيْهِ فَتَشَاوَرَ نِسَاؤُهُ فِي لَدِّهِ فَلَدُّوهُ فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ ”مَا هَذَا؟“ فَقُلْنَا هَذَا فِعْلُ نِسَاءٍ جِئْنَ مِنْ هَاهُنَا وَأَشَارَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ وَكَانَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ فِيهِنَّ قَالُوا كُنَّا نَتَّهِمُ فِيكَ ذَاتَ الْجَنْبِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”إِنَّ ذَلِكَ لَدَاءٌ مَا كَانَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَيَقْرَفُنِي بِهِ لَا يَبْقَيَنَّ فِي هَذَا الْبَيْتِ أَحَدٌ إِلَّا الْتَدَّ إِلَّا عَمُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ“ يَعْنِي الْعَبَّاسَ قَالَ فَلَقَدِ الْتَدَّتْ مَيْمُونَةُ يَوْمَئِذٍ وَإِنَّهَا لَصَائِمَةٌ لِعَزْمَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کا آغاز ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری اس قدر شدت اختیار کر گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہو گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ میں دوا ڈالنے کا مشورہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ میں دوا انڈیل دی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کیا:یہ ارضِ حبشہ سے آئی ہوئی عورتوں کا کام ہے، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بھی ان خواتین میں سے تھیں۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم نے سمجھا کہ آپ کو نمونیا کی شکایت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نمونیا ایسی بیماری ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس میں مبتلا نہیں کرے گا، اب گھر میں جتنے بھی لوگ ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے سوا ان سب کے منہ میں یہ دوا انڈیلی جائے۔ راوی کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قسم کے پیش نظر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے منہ میں بھی دوا ڈالی گئی حالانکہ وہ روزے سے تھیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11008
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «اسناد مرسل، أخرجه ابن حبان: 6587، والطبراني في المعجم الكبير : 24/ 372، والحاكم: 4/ 202 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27469 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 28017»
حدیث نمبر: 11009
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى وَفِي رِوَايَةٍ كَانَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ يَقْرَأُ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ قَالَتْ عَائِشَةُ فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كُنْتُ أَنَا أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ عَنْهُ بِيَدِهِ رَجَاءَ بَرَكَتِهَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم معوذات پڑھ کر اپنے اوپر پھونک مارتے، سیدہ کہتی ہیں:جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری شدت اختیار کر گئی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کی برکت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم پرپھیرتی تھی۔
وضاحت:
فوائد: … معوِّذات سے مراد سورہ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس ہیں۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11009
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 5016، ومسلم: 2192 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26263 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26793»
حدیث نمبر: 11010
وَعَنْهَا أَيْضًا قَالَتْ لَمَّا مَرِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَخَذْتُ بِيَدِهِ فَجَعَلْتُ أَمُرُّهَا عَلَى صَدْرِهِ وَدَعَوْتُ بِهَذِهِ الْكَلِمَاتِ أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْ يَدَيَّ وَقَالَ ”أَسْأَلُ اللَّهَ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى الْأَسْعَدَ“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار پڑے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کو پکڑکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ مبارک پر پھیرتی اور ان کلمات کے ساتھ دعا کرتی، اَذْھِبِ الْبَاْسِ رَبِّ النَّاسِ (اے لوگوں کے رب! بیماری کو دور کر دے) ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑا کر فرمایا: اَسْاَلُ اللّٰہَ الرَّفِیْقَ الْاَعْلَی الْاسْعَدَ (میں اللہ تعالیٰ سے بلند مرتبہ با سعادت حضرات کی رفاقت کی دعا کرتا ہوں۔)
وضاحت:
فوائد: … ہاتھ کھینچنے سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ تھا کہ اب دعا اور حصولِ شفا کا وقت ختم ہو گیا ہے، مرض الموت میں شفا کی دعا نہیں کی جاتی، مغفرت کی دعا کی جاتی ہے۔ واللہ اعلم۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11010
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه مسلم: 2191 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24891 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25403»
حدیث نمبر: 11011
(وَعَنْهَا أَيْضًا) قَالَتْ كُنْتُ أُعَوِّذُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِدُعَاءٍ إِذَا مَرِضَ كَانَ جِبْرِيلُ يُعِيذُهُ بِهِ وَيَدْعُو لَهُ بِهِ إِذَا مَرِضَ قَالَتْ فَذَهَبْتُ أُعَوِّذُهُ بِهِ أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ بِيَدِكَ الشِّفَاءُ لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ اشْفِ شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا قَالَتْ فَذَهَبْتُ أَدْعُو لَهُ بِهِ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ فَقَالَ ”ارْفَعِي عَنِّي“ قَالَ ”فَإِنَّمَا كَانَ يَنْفَعُنِي فِي الْمُدَّةِ“
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیمار ہوتے تو میں آپ کو وہ دعا پڑھ کر دم کرتی تھی کہ جس دعا کے ساتھ جبریل علیہ السلام آپ کو دم کرتے اور دعا کیا کرتے تھے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ دعا پڑھنے لگی: أَذْہِبْ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ بِیَدِکَ الشِّفَائُ لَا شَافِیَ إِلَّا أَنْتَ اشْفِ شِفَائً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا (لوگوں کے رب! بیماری کو زائل فرما، شفا تیرے ہی ہاتھ میں ہے، تیرے سوا کوئی شفا نہیں دے سکتا، ایسی شفا عطا فرما جو کسی بھی بیماری کو باقی نہیں چھوڑے۔) جب میں مرض الموت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیےیہ دعا کرنے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میرے پاس سے اُٹھ جاؤ، یہ دعا مجھے آج سے پہلی بیماریوں میں فائدہ دیتی تھی ( اب اس سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا، کیونکہ اب موت کا وقت آ چکا ہے اور وہ ٹلنے والا نہیں ہے) ۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11011
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «حديث صحيح دون قوله ارفعي عني، فانما كان ينفعني في المدة ، أخرجه دون ھذه الزيادة مسلم: 2191 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26443 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26773»
حدیث نمبر: 11012
عَنْ عُرْوَةَ أَوْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ ”صُبُّوا عَلَيَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْكِيَتُهُنَّ لَعَلِّي أَسْتَرِيحُ فَأَعْهَدَ إِلَى النَّاسِ“ قَالَتْ عَائِشَةُ فَأَجْلَسْنَاهُ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ مِنْ نُحَاسٍ وَسَكَبْنَا عَلَيْهِ الْمَاءَ مِنْهُنَّ حَتَّى طَفِقَ يُشِيرُ إِلَيْنَا أَنْ قَدْ فَعَلْتُنَّ ثُمَّ خَرَجَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
سید ہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرض الموت کے دوران فرمایا: مجھ پر سات ایسی مشکوں کاپانی ڈالو، جن کے منہ کے بندھن کو نہ کھولا گیا ہو، شاید اس طرح مجھے کچھ راحت ہو، اور میں لوگوں سے ہم کلام ہو سکوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے ایک ٹب میں بٹھا دیا، جو تانبے کا بنا ہوا تھا، اور ہم نے آپ پر ان مشکوں سے پانی ڈالنا شروع کیا، تاآنکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف اشارہ کرنے لگے کہ تم نے کام پورا کر دیا ہے،پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر( مسجد کی طرف) تشریف لے گئے۔
وضاحت:
فوائد: … اگر ضرورت ہو تو زیادہ پانی بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
صحیح بخاری کی روایت میں ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے پاس تشریف لے گئے، ان کو نماز پڑھائی اور پھر ان سے خطاب کیا۔
سنن دارمی کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صحابۂ کرام سے آخری خطاب تھا۔
صحیح مسلم کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی وفات سے پانچ دن قبل یہ خطاب کیا تھا (اور یہ جمعرات کا دن تھا)۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة / حدیث: 11012
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري: 198، 4442، 5714 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25915 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26440»