کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: یمن کے بادشاہ تبع کا ذکر اور اہل مدینہ کے ساتھ اس کے قصے کا بیان
حدیث نمبر: 10444
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَسُبُّوا تُبَّعًا فَإِنَّهُ قَدْ كَانَ أَسْلَمَ
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تبع کو برا بھلا مت کہو، کیونکہ وہ مسلمان ہو گیا تھا۔
وضاحت:
فوائد: … اس تبع کا نام تبان اسعد ابو کرب تھا، یمن کے بادشاہ کو تبع کہتے تھے، جیسے حبشہ کے بادشاہ کو نجاشی اور مصر کے بادشاہ کو فرعون کہتے تھے۔