کتب حدیثالفتح الربانیابوابباب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان بیشک صدمہ کی ابتداء میں صبر ہوتا ہے کا بیان
حدیث نمبر: 9420
عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ لِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِهِ أَتَعْرِفِينَ فُلَانَةً فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهَا وَهِيَ تَبْكِي عَلَى قَبْرٍ فَقَالَ لَهَا ((اتَّقِي اللَّهَ وَاصْبِرِي)) فَقَالَتْ لَهُ إِيَّاكَ عَنِّي فَإِنَّكَ لَا تُبَالِي بِمُصِيبَتِي قَالَ وَلَمْ تَكُنْ عَرَفَتْهُ فَقِيلَ لَهَا إِنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ بِهَا مِثْلُ الْمَوْتِ فَجَاءَتْ إِلَى بَابِهِ فَلَمْ تَجِدْ عَلَيْهِ بَوَّابًا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَمْ أَعْرِفْكَ فَقَالَ ((إِنَّ الصَّبْرَ عِنْدَ أَوَّلِ صَدْمَةٍ))
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ ثابت بنانی سے مروی ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ اپنے اہل وعیال کی ایک خاتون سے کہتے کہ کیا تو فلاں عورت کو جانتی ہے؟ اس کا قصہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس سے گزرے اور وہ ایک قبر کے پاس رو رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کہا: اللہ تعالیٰ سے ڈر اور صبر کر۔ اس نے آگے سے کہا: پرے ہٹ جائیں آپ مجھ سے، آپ کو میرے مصیبت کی کیا پرواہ ہے۔ دراصل وہ خاتون آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہچانتی نہیں تھی، جب اس کو بتلایا گیا کہ یہ تو اللہ کے رسول ﷺ تھے، تو یوں لگا کہ اس پر موت کی سی کیفیت طاری ہو گئی ہے، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے تک پہنچی اور اس پر کوئی پہرہ دار نہیں پایا، اس نے آ کر کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو پہچانا نہیں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک صبر وہ ہوتا ہے، جو صدمہ کے شروع میں کیا جائے۔
وضاحت:
فوائد: … جب مسلمان کو صدمے کی خبر موصول ہو تو اسی وقت سے صبر کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں،یہ صبر نہیں ہے کہ فوراً واویلا شروع کر دیا جائے، اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی نہ ہونے کا انداز پیش کیا جائے، اپنے لیے ہلاکت کی بد دعائیں کی جائیں، خوب رویا پیٹا جائے، چیخ و پکار کی جائے اور جب طبیعت تھک جائے تو اللہ تعالیٰ کا فیصلہ سمجھ کر خاموشی اختیار کر لی جائے۔
حوالہ حدیث الفتح الربانی / حدیث: 9420
درجۂ حدیث محدثین: صحیح
تخریج حدیث «أخرجه البخاري7154،ومسلم: 926 ، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12458 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12485»