کتب حدیث ›
الفتح الربانی › ابواب
› باب: {فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًایَّرَہُ … } کی تفسیر
حدیث نمبر: 8839
عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَمِّ الْفَرَزْدَقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَرَأَ عَلَيْهِ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ [سورة الزلزلة: ٧-٨] قَالَ حَسْبِي لَا أُبَالِي أَنْ لَا أَسْمَعَ غَيْرَهَا
ترجمہ:محمد محفوظ اعوان
۔ سیدنا صعصعہ بن معاویہ رضی اللہ عنہ ، جو فرزدق شاعرکے چچا ہیں، سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر یہ تلاوت کی: {فَمَنْ یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًایَرَہُ وَمَنْ یَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَرَہُ} … جو ذرہ برابر بھلائی کا عمل کرے گا، وہ اسے دیکھ لے گا ارو جو ذرہ برابر برائی کرے گا، وہ بھی اسے دیکھ لے گا۔ میں نے کہا: مجھے یہی آیت کافی ہے، اس کے علاوہ نہ سننے کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔
وضاحت:
فوائد: … یہ دو آیات انتہائی جامع و مانع ہیں اور خیر و شرّ کے ہر پہلو پر شامل ہیں، فکرمند کوفکر دلانے کے لیےیہ دو آیات کافی ہیں۔